ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ طارق رشید نے این اے 149میں اپنی انتخابی مہم کا آغازکردیاہے ،شیخ طارق رشید نے حلقہ کا دورہ کیا اوریوسی 10 محمودآباد میں مسلم لیگ آفس کا افتتاح کیا ، انہوں نےکہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گااس موقع پر سینئرمسلم لیگی رہنما ملک انورعلی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئرنائب صدرعبدالرحمن فری،چوہدری آصف ،رانا اشتیاق،حاجی ابتسام ودیگر بھی موجود تھے،دریں اثنا شیخ طارق رشید نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،وہ یوسی 13میں ترقیاتی کاموں سے متعلق کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر محمودقریشی ، شیخ عمران علی اور عبدالرحمن فری ودیگر بھی موجود تھے ۔