سرگودھا(نمائندہ جنگ ) واجد اقبال نامی شخص محکمہ مسلم اوقاف کی دکان کا کرایہ دار الاٹی ہے ۔بیرون ملک جانے پر واجد اقبال کے ملازم ولی محمد نے جعلسازی کرتے ہوئے جعلی معاہدہ شراکت اور جعلی اقرار نامہ تیار کرکے کرایہ داری اپنے نام کروانے کی کوشش کی ۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے انکوائری کے بعد دکان سیل کروادی جبکہ فرانزک لیبارٹری نےاپنی رپورٹ میں ولی محمد کی جعلسازی ثابت کردی جس کے خلاف بوگس کاغذات تیار کرنے کی ایف آئی آربھی درج ہو چکی ہے لیکن ایڈمنسٹریٹر محکمہ مسلم اوقاف شمس شاہ نے دکان ڈی سیل نہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے دکان ڈی سیل کرنے کاحکم دیا ہے ۔ زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ مسلم اوقاف شمس شاہ کا کہناہےکہ جب تک سیکرٹری اوقاف پنجاب آرڈر نہیں دیں گے دکان ڈی سیل نہیں کروں گا ۔