• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل پر فروغ نسیم کی جرح

Latest News
کراچی.......بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل پر فروغ نسیم نے جرح کی۔مارک سیگل واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

اس موقع پر امریکی صحافی مارک سیگل کے ساتھ پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ مارک سیگل کے ساتھ فاروق ایچ نائیک کے بیٹھنے پر فروغ نسیم نے اعتراض کیا، تاہم فروغ نسیم کا یہ اعتراض مستردکردیا گیا۔

مارک سیگل نے فروغ نسیم کی پیش کی گئی دستاویزات کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اگر یہ دستاویزات تصدیق شدہ ہوں گی تو بات کرسکوں گا۔

مارک سیگل پر جرح کی کارروائی کے دوران چائے کا وقفہ بھی ہوا۔ عدالت نے فروغ نسیم کی مزید وقت دینے کی درخواست رد کردی۔
تازہ ترین