گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، زیورات ، گاڑیوں و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ،اروپ کے علاقہ عالم چوک کے قریب شفیق انور ضروری کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ دوموٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر کار اور موبائل فون لوٹ لیا ، سیالکوٹ روڈ کے رہائشی راجہ نظام ضروری کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ دو ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لوٹ لئے ،کوٹ اسحاق کے علاقہ کے رہائشی محمد عمران نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے چور لےگئے، اعوان چوک کے علاقہ کے رہائشی نوجوان بابر حسین نے موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے چور لےگئے، معافی والا کے رہائشی نوجوان اختر بشیر ضروری کام کے سلسلہ میں معافی والا گیا ہوا تھا کہ گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ،پیپلز کالونی کے علاقہ گلی نمبر13وائے بلاک کا رہائشی غلام المصطفےٰ اپنی والدہ کے ہمراہ باہر کھڑا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 70ہزار روپے نقدی اور زیورات لوٹ لئے ،زیڈ بلاک کے رہائشی شہزاد احمد رات گئے اپنے گھرجارہے تھے کہ سستا بازار کے قریب ڈاکوؤں نے چار ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ،مبارک شاہ روڈ کے رہائشی مقامی مشروب کمپنی کا منیجر عقیل اقبال سے دو ڈاکوؤں نے 20ہزار روپے نقدی لوٹ لی پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔