لیہ کی تحصیل فتح پورکےقریب ٹرک اوراسکول وین میں ٹکرکے باعث وین میں سوارچھ 6 اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےدھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سےحادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےحادثے کےبارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی اورزخمی بچوں کو علاج و معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دے دی۔
انہوں نے لیہ میں اسکول کے بچوں کےجاں بحق ہونے پراظہارافسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔