مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بھٹودورمیں3 فیکٹریاں محنت سے کھڑی کیں،بھٹونے تمام ادارے قومیا لیے، قبضہ کرلیا،حساب مانگنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے توکبھی حساب نہیں مانگا۔
ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ ورکرز کنونشن سےخطاب میں مزید کہا کہ جب اسکول جاتا تھا توبچے کہتے تھے دیکھولوہارآگیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کہہ رہے ہیں کہ تلاشی ہورہی ہے،مشرف دورمیں 8 سال تلاشی دیتا رہا ہوں، نواز شریف اور شہباز شریف کو جلاوطن کیا گیا مگر مجھے یہاں رکھا گیا اور احتساب کیا گیا۔