• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس عمران خان اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت میں کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروائی جس کے مطابق دونوں رہنما ئو ں کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی فائل داخل دفتر کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین