• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں نشتر جیسےجدید ہسپتا ل کا جلد اعلا ن کیا جا ئے گا: قائم مقا م کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) قائم مقا م کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجا ب صحت کے شعبے میں اربو ں رو پے کے فنڈز سے اصلا حا ت لا رہی ہے ، شہریوں کو مفت علا ج و معالجے کی سہو لت فرا ہم کر نے کیلئے نئے ہسپتا ل اور مراکز صحت قائم کئے جا رہے ہیں ،اس سلسلے میں حکو مت نے ملتا ن میں نشتر ہسپتا ل جیسا جدید ہسپتا ل بنا نے پر غو ر شر وع کر دیا ہے ،عنقریب اس میگا پر اجیکٹ کا باقاعد ہ اعلا ن کیا جا ئے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنر آ فس میں منعقد ہ صحت کے منصو بو ں پرپیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدا رت کر تے ہوئے کیا ،ایم ایس نشتر ہسپتا ل ڈا کٹرعاشق ملک ،ڈائر یکٹر جنر ل پی ایچ اے رضوا ن قدیر اور متعلقہ محکمو ں کے نمائند ے بھی اس موقع پر مو جود تھے ،قائم مقام کمشنر نا در چٹھہ نےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب صحت کی بنیاد ی سہولتو ںکی فراہمی کیلئے ہنگا می بنیا د وں پرکا م کررہے ہیں ،تما م ہسپتا لو ں میں مریضو ں کو بہتر ین طبی سہولیا ت فرا ہم کی جا رہی ہیں ،نشتر ہسپتا ل اور چلڈر ن کمپلیکس پر روزا نہ ہزا روں مر یض دوسر ے صوبو ں سے آ تے ہیں جس سے ان پر ور ک کا لو ڈ بڑ ھ گیا ہے ،انہو ں نے کہا کہ نئے ہسپتا ل کے قیا م سے اس خطے کے با سیو ں کو صحت کی سہولیا ت میسر آ ئیں گی ،اجلاس میں چیف ایگز یکٹیو آ فیسر ملتا ن ہیلتھ اتھا رٹی ڈا کٹر ظفر اقبا ل نے شرکاء کو ہسپتا لو ں اور مر اکز صحت پر صحت کہ سہو لیا ت کے حوا لے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔
تازہ ترین