وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، وزیر اعظم جلد سیاسی قیادت کو سی پیک کی پیشرفت پر اعتماد میں لیںگے۔
وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبے پرتمام صوبے متفق ہیں، انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل سے اجتناب کیا جائے۔
سی پیک پر کئے گئے تمام وعدوے پورے کئے جا رہے ہیں کسی صوبے یا قومیت کی حق تلفی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تمام منتخب صوبائی قیادتوں کی مشاورت سے سی پیک پر پیشرفت جاری ہے، بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام اور پسماندہ علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ 28 مئی 2015ء کی آپ پارٹیز کانفرنس میں جن منصوبوں اور امور پر اتفاق رائے ہوا تھا، ان میں پر من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔