پنجاب میں کھانے پینے کی مضر صحت اشیا کے خلاف صوبائی فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔مری میں چھاپوں کے دوران کیفے پرنس سیل کردیا گیا جبکہ عثمانیہ ریسٹورنٹ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
کے ایف سی اور لاہور بروسٹ کو بھی زائد المیعاد تیل استعمال کرنےپر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا، عملے نے لاہور میں کیمیکل ملا 3ہزار لیٹر دودھ بھی ضائع کر دیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نو رالامین مینگل کا مری میں چھاپہ مارا،ناقص صفائی، سیاحوں کی شکایت پرکیفے پرنس سیل کر دیا۔
عثمانیہ ریسٹورنٹ کو 5 لاکھ، کے ایف سی اور لاہوربروسٹ کو زائد المیعاد کوکنگ آئل استعمال کرنے پر 20، 20ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ مری میں سالانہ 2کروڑ سیاح آتے ہیں، زیادہ شکایات کھانے کےغیر معیاری ہونے کے حوالے سے سامنے آتی ہیں،مال روڈ مری پرسیاحوں کیلئے خصوصی شکایات سیل بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ گجومتہ میں آپریشن کیا۔انہوں نے قصور سے لاہور سپلائی ہونے والاہزاروں لیٹر دودھ چیک کیا،حکام نے کیمیکل ملا اور بدبودار 3 ہزار لیٹر سے زائد دودھ ضائع کردیا۔
بلال یاسین کا کہنا ہے کہ وہ بڑے شہروں میں دودھ کی سپلائی کی نگرانی خود کررہے ہیں۔