• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر 2کروڑ افراد کےمعاشی اورمذہبی مستقبل کامسئلہ ہے،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عوامی تحریک آزاد کشمیر کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی کی انا نہیں ،بنیادی انسانی حقوق اور 2 کروڑ نفوس کے سیاسی ،سماجی ،معاشی ،مذہبی مستقبل کا معاملہ ہے ۔مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی منظور کی جانیوالی قرارداوں پر عمل درآمد میں ہے ۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل اور کشمیری عوام سے انصاف ہونا چاہیے۔وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کی کشمیری لیڈر شپ سردار منصور خان،سردار اعجاز سدوزئی،میر آصف اکبر و دیگر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔
تازہ ترین