سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد نے سول ہسپتال ڈسکہ کے سٹاف کو فائر سیفٹی کی تربیت دی۔اس سلسلے میں گورنمنٹ سول ہسپتال میں ہی کلاس کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور نان پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا۔سیدکمال عابد نے شرکاءکو آگ اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے لیکچر دیا اور آگ بجھانے کی عملی مشق بھی کروائی۔محمد وسیم بھی معاونت کےلئے انکے ہمراہ تھے۔