• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : اساتذہ کے تبادلوں کیخلاف ریلی

سکھر (بیورو رپورٹ)پ ٹ الف سٹی سکھر کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کے خلاف گورنمنٹ ہائی اسکول مینارہ روڈ سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا، مظاہرے کی قیادت قربان منگریو، محمد علی شیخ ودیگر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منسٹر ایجوکیشن کی پالیسی بیان کے تحت تبادلے کئے جائیں ، پی ایس ٹی کو یوسی سطح پر ٹرانسفر کیا جائے، بصورت دیگر 6فروری سے آئندہ کے لئے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تازہ ترین