وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کا معائنہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اچانک راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے جہاں وزیر خزانہ کے دل کا معائنہ کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے دل کا معمول کا چیک اپ کیا گیا۔
اسحاق ڈار آدھا گھنٹہ اسپتال میں موجود رہے، ماہر امراض قلب جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے وزیر خزانہ کے دل کا معائنہ کیا، چیک اپ کے بعد وفاقی وزیر واپس روانہ ہو گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ جسٹس عظمت سعید کے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد معائنے کے لئے اسپتال پہنچے تھے۔