سرگودھا(نامہ نگار)گاڑی نہ روکنے پر نامعلوم افرادنے کارسوار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ 39جنوبی کا رہائشی محمد عمیر ریاض گزشتہ شب شہر سے واپس جاتے ہوئے جوں ہی گاؤں کی حدود میں داخل ہوا تو تین نامعلوم افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اورلوگوں کے جمع ہونے پر ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔