سرگودھا(نمائندہ جنگ)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامدحمید نے ممبرکنٹونمنٹ بورڈ راجہ شہزادانور کی رہائش گا ہ پرکنٹونمنٹ ایریا کے وارڈنمبر3کے 120افرادمیں قومی ہیلتھ کارڈزتقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری حامد حمید نےکہاکہ ہیلتھ کارڈکے ذریعے علاج معالجہ کی سہولیات مفت حاصل ہوں گی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو علاج معالجہ سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ہیلتھ کارڈکااجرا مسلم لیگی حکومت کاایک تاریخی کارنامہ ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی شہبازشریف تمام طبقات کو بنیادی سہولیات اورحقوق کی فراہمی کیلئے شبانہ روزکوشاں ہیں۔ ہیلتھ کارڈ زکااجرا موجودہ حکومت کی عوام دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ راجہ شہزادانور نےکہاکہ کنٹونمنٹ وارڈنمبر3کو ماڈ ل وارڈبنانا میرامشن ہے۔ ترقیاتی کاموں کیلئے ایک کروڑروپے کی گرانٹ کااجراہوگیا ہے۔ جلدوارڈنمبر3میں پینے کے شفاف پانی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اوررجسٹرڈجنازہ گاہ بھی تعمیر کی جائے گی۔