شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ماڈل منڈی مویشیاں میں محکمہ لائیو اسٹاک کے عملہ نے مبینہ طور پر جڑانوالہ سے آئے ہوئے بیوپاری رفیق کو تین گھنٹے تک کمرے میں بند کئے رکھا اور اسے 17ہزار روپے لیکر جان بخشی کی۔ محمد رفیق کی تحریری درخواست پر سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب نے تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں اور اس بارے میں ضلعی انتظامیہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے، محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔