سیالکوٹ (جنید آفتاب ) رواں ماہ سیالکوٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر 5 افراد قتل، 2 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ بجلی کی تار کو سریا چھو جانے سے 19سالہ مرید، ٹریفک حادثہ میں بلواوالی کے قریب رابعہ بی بی، مسلم قبرستان پکا گڑھا کے قریب جل کر 35سالہ طاہرہ جبکہ چھت کے ملبے تلے آکر 8سالہ سحر جاں بحق ہو ئی۔ تھانہ بڈیانہ کے موضع لنگے مچکے سے نامعلوم نوجوان اور بمبانوالہ کے علاقہ سے یامین کی نعش برآمد ہوئی اور تھانہ سول لائن تھانہ کے علاقہ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں 60سالہ سلیم نامی شخص پرسرار موت واقع ہوئی۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ تحصیل بازار سے ڈاکوؤں جیولرز کی د کان کے تالے توڑ کر پچاس لاکھ روپے کے قریب سونے کے زیورات اور تنویر کی کرایہ کی د کان سے ہزاروں روپے، نہر بی آر بی پر تین ڈاکوؤں نے یامین سے لاکھوں روپے نقدی جبکہ مظفر پور میں ڈاکوؤں فیکٹری ملازم سے10لاکھ روپے کی رقم اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے عدنان سے83سو درہم نامعلوم ملزمان نے چھیننے کے علاوہ متعد رہزانی کی د وارداتوں میں شہری لاکھوں کی موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سے محروم ہوئے۔ دریں اثنا لڑائی جھگڑے کی وارداتوں میں خواتین سمیت دس افراد زخمی ہو ئے۔ قابل ذکر امر یہ ہے یہ مذکورہ وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں اور راہزانوں کا سراغ لگانے میں پولیس مکمل ناکام ہو چکی ہے۔