گجرات(نمائندہ جنگ) یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا، مرکزی تقریب ضلع گجرات اور آزاد کشمیر کے سرحدی قصبے چڑیاولہ میں منعقد ہوئی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، ایم این اے چوہدری عابد رضا کی قیادت میں ریلی کے شرکاء آزاد کشمیر کی سرحد پر پہنچے اور ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر عدنان رشید اورکشمیری راہنماؤں، پاکستانی اور کشمیر عوام کی بڑی تعداد کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔