• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غربت کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششکررہی ہے،حمزہ شہباز

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ این ایڈمسن نے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امورپر تبادلہ خیال کیا۔ ماڈل ٹائون میں ہونے والی اس ملاقات میں حکومت کے مختلف جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت سماجی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوشش کررہی ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کئی ایک اہم منصوبوں پر کام ہورہاہے۔ 2018 تک بجلی اور توانائی کی کمی اور لاء اینڈ آرڈرسمیت درپیش چیلنجوں کو پورا کریں گے۔آسٹریلیوی ہائی کمشنر مارگریٹ این ایڈمسن نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آسٹریلیاکی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی، معیشت کی مضبوطی اور کرپشن میں کمی کا رجحان خوش آئندہے جس سے پاکستان کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
تازہ ترین