• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں 19 گھنٹے لوڈشیڈنگ اور فیڈر بند، پانی کا بحران سنگین، لوگ دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور

سکھر (بیورو رپورٹ) مائیکرویو کالونی ، بھوسہ لائن، پیر مراد شاہ کالونی کے فیڈر کو5ماہ سے بند کرنے اور19گھنٹے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سکھر شہری اتحاد کی جانب سے مولانا عبیداللہ بھٹو کی قیادت میں قریشی روڈ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سیپکو کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیپکو کی جانب سے پیر مراد شاہ فیڈر کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ علاقے میں 19گھنٹے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ سیپکو کے بعض اہلکار لاکھوں روپے منتھلیاں لیتے ہیں اس کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ، بجلی کی طویل لوڈشیدنگ کے باعث علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے، لوگ دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پرمجبور ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیر مراد شاہ فیڈر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کر علاقہ مکینوں کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر سیپکو چیف کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
تازہ ترین