• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن ملتان کا دفتر مدنی چوک پر بنانے کامنصوبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کا دفتر مدنی چوک پر بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ، میئرملتان نے فنڈز کی منظوری کے لئے کوششوں کا آغازکر دیا، ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے دفاتر یکجا کرنےکیلئے میئر ملتان نے کوششیں شروع کر دی ہیں ، مدنی چوک کے قریب 16 کنال سے زائد سرکاری اراضی موجود ہے جہاں پر میونسپل کارپوریشن کے شاندار دفاتر بنانے کی فیصلہ کیا گیا ہے ، میئر ملتان تجویز پر عملدر آمد کے لئے جلد صوبائی حکومت سے فنڈز منظور کرائیں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر ملتان نے نئے دفاتر کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔
تازہ ترین