• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن کی تعیناتی کیلئے 12 پروفیسرز کے ناموں کا پینل د وبارہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بھیج دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن کی تعیناتی کے لئے 12 پروفیسرز کے ناموں کا پینل د وبارہ بنا کر محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بھیج دیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پینل بھیجا گیا تھا مگر محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن نے اس پینل کو مسترد کرتے ہوئے نیا پینل مانگا تھا، ڈائریکٹرکالجز ملتان کا عہدہ گزشتہ 4 ماہ سے خالی ہے، دریں اثناء کنٹرولر ملتان بورڈ کی سیٹ رواں ماہ فروری کے آخر میں خالی ہو جائے گی کیونکہ پروفیسر حیدر عباس گردیزی کنٹرولر کی کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے، دوسری طرف ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر منصور شاہ نے کنٹرولر امتحانات کے لئے درخواست دے دی ہے،بعض حلقوں کے مطابق کنٹرولر بورڈ پروفیسر حیدر عباس گردیزی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر منصور شاہ کا باہمی تبادلہ ہو رہا ہے تاہم پروفیسر منصور شاہ نے اس کی تردید کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی بورڈ میں کنٹرولر یا سیکرٹری بورڈ لگنے کے لئے حکومت کو درخواست دی ہے مگر کسی کے ساتھ باہمی تبادلہ کی درخواست نہیں دی ہے۔
تازہ ترین