سرگودھا(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے جنرل بس سٹینڈ کادورہ کیا اور متعلقہ اداروں کو تعمیراتی کام تیس جون تک ہر صورت مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔انہوں نے بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے پانچ کروڑ 55لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کی کوالٹی پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہو ئے کام مقرر مدت کے اندر مکمل کر نیکی ہدایت کی ۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیاجس پر ڈپٹی کمشنر نے ایک نگران کمیٹی تشکیل دے دی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد آصف ملک ، ایکسیئن بلڈنگ اکرام اللہ ، محکمہ ہائی ویزاور پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے افسران بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے مریضوں اورانکے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا ۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فاروق حیدر عزیز ،ایم ایس ڈاکٹر پرویز حیدر ودیگر بھی موجودتھے ۔