• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو عوام کو انصاف نہیں ملے گا، پرویز الٰہی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما  پرویزالٰہی نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو عوام کو انصاف ملے گا اور نہ ہی کوئی ریلیف، عوام کو چاہئے کہ صرف ان رہنمائوں اور جماعتوں پر اعتماد کریں جنہوں نے ان کو درپیش مشکلات و مسائل کے خاتمہ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر تےہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست اور حکومت کا محور عام اور غریب آدمی کی بہتری، خوشحالی اور ترقی تھا، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ان مقاصد کو سامنے رکھ کر پنجاب میں اپنی حکومت کے دوران ریسکیو 1122 کے علاوہ تعلیم، صحت، امن عامہ، انصاف اور سماجی بہبود کے شعبوں میں جو بھی ادارے قائم کیے انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صوبہ ریکارڈ تیزی سے خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن تھا لیکن ہمارے بعد ہر شعبہ میں بربادی اور بدحالی سب کے سامنے ہے کیونکہ ان کی ترجیحات عوامی کی بجائے ذاتی ہیں۔
تازہ ترین