• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی وزراء بیانات سے عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کچھ حکومتی وزرا اپنے بیانات سے عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ماضی میں ایک بار عدالت عظمی پر اندر سے حملہ اور ہونے کے بعد اب یہ باہر سےحملہ اور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ کو ان جارحانہ بیانات کا سخت نوٹس لینا چاہئے جن کے ذریعے عدلیہ کو پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیانات کہ ووٹ نواز شریف لے اور فیصلے کوئی اور کرے یہ نہیں ہو سکتااور یہ کہ نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تو عوام یہ فیصلہ قبول نہیں کریں گے، توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پہلی بار یہ دیکھ رہے ہیں کہ عدالت عظمی کی دہلیز کے باہر انصاف اور عدالت کی منشا کے برعکس دعوے کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین