سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کچا شہابپورہ میں گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی سائرہ پرتیزاب پھینک کر اسے شدید زخمی کرنے والے خاوند ذیشان کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ اہلکار ذوالفقار نے رابطہ پر بتایا کہ لڑکی کے ماموں رمضان کی رپورٹ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔