سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور میں کھیتوں میں نالی کا پانی ڈالنے سے منع کرنے پر اسد، انور، سہیل، قمر، عاطف، قاسم اور4 نامعلوم افراد آصغر کی دکان میں گھس آئے اور اسکے بھانجے فیضان کو ڈنڈے اور سوٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔