فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹا آل پنجاب اتفاق کبڈی ٹورنامنٹ آج چک 64ج۔ب سدھار بائی پاس پر شروع ہوگا چار روزہ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے انٹر نیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل 12کبڈی کلب حصہ لیں گے جن کے پہلے راؤنڈ کے میچز کااعلان کردیاگیاہے افتتاحی میچ لالہ عبیداللہ کبڈی کلب بمقاملہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کبڈی کلب کھیلا جا ئیگا ۔