سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا شہر میں کچہری بازار‘ کارخانہ بازار‘ امین بازار‘ آزاد روڈ‘ سٹی روڈ‘ فیصل بازار کو ون وے کرنے کیلئے میئر ملک اسلم نوید نے ٹریفک پولیس سے مشاورت شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق ان بازاروں میں ٹریفک کو ون وے کرنے کے علاوہ گدھاگاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگائی جائیگی تاکہ ٹریفک کے مسائل کاخاتمہ کیا جاسکے۔