• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر 2 میڈیکل اسٹور سیل

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر 2 میڈیکل سٹورز سیل کر دیئے گئے۔حکومتی پابندی کے باوجود غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے 2 میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکو ٹ شاہد عباس،ڈرگ انسپکٹر سیالکوٹ نے پولیس کی نفری کے ہمراہ تھانہ سول لائن کی چوکی لاری اڈہ کے علاقہ لاری اڈہ میں واقع ایک میڈیکل سٹوراور تھانہ کوتوالی کے علاقہ کمشنر روڈ پر میڈیکل سٹورکو حکومتی پابندی کے باوجود غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے پرسیل کردیا جبکہ لاری اڈہ پر ہی واقع ہوٹل میں ناقص گوشت اور سبزیوں کو ضائع کیا گیا ۔
تازہ ترین