ملتا ن(سٹاف رپورٹر)پو سٹ ماسٹر جنرل ملتا ن سر کل زینت حسین بنگش نےسرکل آفس ملتان میں یونٹ افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ڈا ک منا فع بخش ادا رہ بنانے کیلئے تمام افسران اور اہلکار کردار ادا کریں ، کرپٹ افسرا ن اور اہلکا روں کو کسی صو رت بردا شت نہیں کیا جا ئے گا ، ڈاکخانہ آنے والے صارفین کو معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،محکمہ ڈا ک میں بہتری لا کر عوا م کا اعتما د بحا ل کیا جا ئے گا ،اجلاس میں ڈپٹی پوسٹ ماسٹر/چیف پو سٹ ما سٹر جی پی او ملتا ن رائے سیف اللہ سمیت دیگر افسرا ن موجودتھے۔