• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پانچ روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

Five Day Campaign In The Balochistan Will Start Tomorrow
کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی پانچ روزہ خصوصی مہم کل سے شروع ہوگی۔مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ کے کوآرڈی نیٹر سید فیصل احمد کے مطابق خصوصی مہم کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی موجود گی کے باعث شروع کی جارہی ہے، پانچ روزہ مہم تین اضلاع کی 113یونین کونسلز میں چلائی جائے گی۔ خصوصی مہم میں پولیو کی 3054ٹیمیں حصہ لیں گی اور مہم کے لئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مہم کو کامیاب بنانے کے لئے والدین، میڈیا ،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
تازہ ترین