سکھر (بیورو رپورٹ) خیرپور کے علاقے کنگری کے رہائشی شخص محمد طارق میتلو نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی اہلیہ مسمات عروسہ کو با اثر افراد نے اغوا کر کے اس کا نکاح پر نکاح کرادیا تھا جہاں سے مسمات عروسہ بھاگ کر ہمارے پاس پہنچی ہے اب ملزمان کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جس کے باعث ہماری جانوں کو خطرہ ہے، ہماری پولیس کے بالا حکام سے اپیل ہے کہ با اثر افراد کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔