شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ظفر اقبال تارڑ نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے کانسٹیبل طارق کو پانچ سال قید بامشقت اور 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر اسے مزید چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی، استغاثہ کے مطابق پولیس حکام کو رپورٹ ملی تھی کہ کانسٹیبل طارق اپنے گاؤں ساہوکی ملیاں میں منشیات فروشی کرتا ہے جہاں تھانہ ہاؤسنگ کالونی کی پولیس نے ہی چھاپہ مار کر طارق کو پکڑ کر اسکے قبضہ سے 1020گرام افیون برآمد کرکے اس کے خلاف ا مقدمہ درج کیا۔