• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،ڈکیتی کے2 ملزمان کو 8 سال قیداور جرمانے کی سزا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ زونیرہ ظفر سکھیرا نے تھانہ سٹی فاروق آباد کے ڈکیتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث دو ڈاکوؤں شمشاد اور وقار کو 8برس قید بامشقت ، ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 50-50ہزار روپے دیت کی سزا کا حکم سنایا ہے دیت کی رقم ڈاکوؤں کے تشدد سے زخمی ہونیوالے دونوں محنت کشوں جمشید اور محمد سلیم کو ادا کی جائے گی جن سے ڈاکوؤں نے 2014کی رات کو فاروق آباد میں ورن روڈ پر موٹر سائیکل اور بٹوے اور موبائل فون چھین لئے تھے اور انہیں مزاحمت کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
تازہ ترین