• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر رحمان ملک کی دبئی میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ میچوں کے انعقاد پر سخت تنقید

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے دبئی میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ میچوں کے انعقاد پر سخت تنقیدکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی ٹیموں کے باہمی میچوں کا دوسرے ملک میں انعقاد حیران کن و سمجھ سے بالاتر ہے۔ سینٹر رحمان ملک اگر ہم باہمی میچ پاکستان میں منعقد نہیں کرسکتے تو دوسرے ملکوں کو یہاں کھیلنے پر کیسے راضی کریں گے۔ سینٹر رحمان ملک یہ پاکستان سپر لیگ ہونا چاہئے نہ کہ دبئی سپر لیگ ۔سینٹر رحمان ملک پاکستان سپر لیگ کے میچ اپنے ملک کے کسی بڑے شہر میں منعقد ہونے چاہئیں۔  سینٹر رحمان ملک چئیرمین کرکٹ بورڈ و متعلقہ ذمہ داروں سے سپر لیگ کا دبئی لیجانے پر پوچھا جائے ۔ سینیٹر رحمان ملک ہر قسم کے فائدے و خوشی کے حقدار پاکستان و پاکستانی قوم ہیں۔   
تازہ ترین