سرگودھا(نامہ نگار)ڈائریکٹر ہیلتھ سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر عرفان فرید نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال ‘ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا وبلڈبنک ‘ گورنمنٹ پیرا میڈیکل سکول سرگودہا اور محکمہ صحت کے دفاتر کااچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال بلڈبنک او رٹی بی ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار او رعملہ کو کام مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال میں ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سکول میں ٹیوٹرز کی حاضری کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری بھی کیں۔