گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر ظہیر عباس چٹھہ کے ہمراہ رجسٹری برانچ اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا، ڈسٹرکٹ انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹرز نعیم اشرف، سب رجسٹرار گجرات اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں برانچز میں موجود سائلین سے عملہ کے رویہ، فیسو ں کی ادائیگی کے حوالے سے دریافت کیا اور فوری مناسب احکامات جاری کئے۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ رجسٹریوں، فرد اجراء اور انتقالات کیلئے آنیوالے شہریوں کو انتظار کرائے بغیر خدمات فراہم کریں۔