گجرات (نمائندہ جنگ) ہیلپ لائن0800-9211کے ذریعے گھر کی دہلیز پر جانوروں کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ویٹرنری اسسٹنٹس کو مزید 25موٹر سائیکل فراہم کر دی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، میئر میونسپل کارپوریشن حاجی ناصر محمود، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر واجد ارشد، ڈی ڈی او ڈاکٹر طاہر عزیز کے ہمراہ ٹیکنیشنز میں موٹرسائیکلوں کی چابیاں تقسیم کیں۔