• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، سکول کی کنٹین کے زہریلے کھانے سے3 طالبات کی حالت غیر

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں تین طالبات سکول کی کنٹین کا زہریلہ کھانا کھانے سے حالت غیر ہوگئی جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انکی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے، بتایا گیا ہے کہ 12سالہ سحر ، مریم اور 11 سالہ ارفع نے کنٹین سے کھانا کھایا جسے کھاتے ہی ان کی حالت خراب ہوگئی جنہیں ریسکیو اہلکاروں کے ذریعے انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ڈاکٹر انکی جان بچانے کی کوشش میں ہیں دوسری طرف ڈی سی شیخوپورہ نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین