• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ: خاتون کی ہلاکت کے خلاف اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ

نوابشاہ(بیورورپورٹ) حاملہ خاتون کی پراسرار ہلاکت کیخلاف اہل خانہ کا نوابشاہ پریس کلب کے سامنے لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کی تحصیل دوڑ کے گاؤں اسماعیل سیٹھارکے رہائشیوں نے خاتون کی پراسرار ہلاکت کیخلاف لاش رکھ کر نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر شرف الدین سیٹھار نے صحافیوں کو بتایا کہ چھ ماہ قبل انکی لڑکی مسماۃ نسیماں کی شادی مورو کے رہائشی اسلم سیٹھار سے ہوئی تھی اور وہ دو ماہ کی حاملہ تھی پیر کو انہیں اطلاع دی گئی کہ ان کی لڑکی نے زہر کھا کر خود کشی کر لی ہے جب انھوں نے  لاش دیکھی تو اس پر تشدد کے نشانات تھے انہیں خدشہ ہے کہ اسے زہر دے کر قتل کا گیا ہے وہ رپورٹ درج کرانے مقامی تھانے گئے لیکن پولیس نے انکی رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیا۔شرف الدین سیٹھار نے اعلی پولیس حکام سے اپیل کی کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے انہیں انصاف فراہم کریں۔
تازہ ترین