• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو ‘ مسلح افراد کی چلتی گاڑی پرفائرنگ، 3افراد کا لرزہ خیز قتل

ہنگو (نمائندہ جنگ )اورکزئی ایجنسی میں پر مسلح افراد کی چلتی گاڑی فائرنگ، 3افراد جاں بحق 2 زخمی، تفصیلات کے مطابق لوئراورکزئی ایجنسی میں ایک گاڑی جن میں 4افراد سوار تھے جو اطلاعات کے مطابق ایک جرگے سے واپس آرہے تھے کہ سنٹرل اورکزئی کے علاقہ شیخان سوربغل کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد افضل ،وکیل اور محمد جاوید موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ثاقب نامی شخص شدید زخمی ہوا جبکہ ملزمان کے بارے میں پتہ نہیں چلا فائرنگ سے گاڑی کو بھی شدید نقصان ہوا اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیئے تلاش شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین