قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے، حکومت نے بروقت اقدامات نہ اٹھائے توخدشہ ہے کہ ضرب عضب کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیاں رائیگاں نہ چلی جائیں ۔
خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری تندہی سے فوری عمل درآمد وقت کا تقاضا ہے لیکن حکومت اس پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہائیوں سےبدترین دہشت گردی کاشکارہیں،ہماری ترقی، خوشحالی اور استحکام دہشت گردی کےخاتمے سے مشروط ہے، دہشت گردی کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کےپیچھے ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ہاتھ ہے۔