کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے اپنے جنرل کونسل اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کو الحاق دے دیا ہے۔ فیڈریشن کا اجلاس اس کے صدر کرنل جنید عالم کی سربراہی میں ہوا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ فیڈریشن کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے اور ہم اس کے ساتھ مل کر ملک میں اس کھیل کو ترقی اور فروغ دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے، اجلاس میں اس سال کے آخر میں بین الصوبائی اور قومی جونیئر جوڈو چیمپئن شپ کی منظوری دی گئی جبکہ اگلی قومی جوڈو چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان ریلویز کو دی گئی ہے۔