کراچی(اسٹاف رپورٹر) جاپانی قونصل خانے کے تحت کراچی میں جاپانی کراٹے ماسٹر کاتمو توشی شینا نے کراچی میں پاکستانی کراٹے کاز کی تربیت شروع کردی ہے، تین روزہ کراٹے ورکشاپ کے دوران سابق عالمی چیمپئن پاکستانی کراٹے کاز کو کھیل کی جدید تیکنک اور گرسکھائے گے، منگل کو پہلے روز دوران تر بیت وہ پاکستانی کراٹے کاز کی غلطیوں پر ناراض بھی ہوئے، تاہم وہ بعض کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے خاصے متاثر بھی دکھائی دیے۔