• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کیخلاف سرگرم مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائینگے،حمزہ شہباز

لاہور(جنرل رپورٹر ) ممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ساری قوم کا سانجھا درد ہے ان حالات میں سیاست چمکانا بڑا آسان ہے لیکن شہیدوں کے خون پر سیاست نہیں کی جاسکتی انہوں نے منگل کے روز میوہسپتال میں چیئرنگ کراس کے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حالت میں بھی انتشار پیدا کرنیکی کوشش کرنیوالوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں-حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم اپنی فوج ، رینجرز اور پولیس کے ساتھ ہیں اور اس سانحہ کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں- انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کے خلاف سرگرم عمل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ کیپٹن مبین اور زاہد گوندل جیسے فرض شناس افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں-حمزہ شہباز نے بتایا کہ   دھماکے  کےوقت وہ چند گز کے فاصلے پر موجودتھے اور چھت سے یہ دلخراش منظر بھی دیکھا-قبل ازیں حمزہ شہباز نے میوہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی -
تازہ ترین