سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر حسا س اداروں کی اطلاعات کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیا اور صحافتی تنظیموں کے دفاتر جبکہ سرکاری محکموں کے دفاتر اور افسران کی رہائش گاہیں دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہو سکتی ہیں ان اطلاعات کے بعد سکیورٹی میں مز ید اضا فہ کر دیا گیا ہے۔