گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ریجنل ٹیکس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے غیرملکی سگریٹس اور مضر صحت گٹکا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 گوداموں پرچھاپے مارے اور لاکھوں روپے مالیت کے غیرملکی سگریٹس، گٹکا، سپاریاں قبضے میں لے کر دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے،یہ خصوصی کارروائی چیف کمشنر ریجنل ٹیکس ڈائریکٹوریٹ حبیب اﷲ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد علی میو کی نگرانی میں کی گئی ۔