مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فوج، رینجرز اور پولیس کے ساتھ ہیں، جہاں بھی دہشت گرد چھپے ہیں ان کو نکال کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
حمزہ شہباز نے میو اسپتال لاہور میں مال روڈ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست چمکانا بہت آسان ہوتا ہے لیکن شہدا پر سیاست نہیں کی جا سکتی۔
انتشار پیدا کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیںاور قوم حالت جنگ میں ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک اس وقت زخم خوردہ ہے، لیکن ہمت نہیں ہارنی، جب تک جسم میں خون کا ایک بھی قطرہ ہے آخری دم تک دہشت گردوں سے لڑیں گے۔